بنگلورو،13؍مارچ(ایس او نیوز) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرناٹک کے سینئر وکیل محمد غوث شکرے کمال کو کرناٹک ہائی کور ٹ کے اڈیشنل جج کے طو ر پر مقرر کیا ہے۔
وزارت قانون وانصاف حکومت ہند کے شعبہ انصاف کی طرف سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق انہیں اڈیشنل جج کے عہدے پر دوسال کی مدت کے لئے مقرر کیا گیا ہے جو ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے شروع ہو گی۔
ایم جی ایس کمال کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر وکیل رہے ہیں اور وہ اب تک فوجداری،سیول اور دیگرنوعیت کے مقدمات کی پیروی کر رہے تھے۔ کچھ عرصہ قبل ججوں کے کالیجیم نے ان کے نام کی بطور اڈیشنل جج مقرر کرنے کے لئے سفارش کی تھی-